Swat

غیر معیاری گوشت و قیمہ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت اور قیمہ فروخت کئے جانے کے انکشاف کے بعد حلال فوڈ اتھاٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 200 کلوگرام سے زائد غیر معیاری گوشت اور قیمہ کو قبضے میں لے کر تلف کردیا۔ ساتھ دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ کارروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کی گئی۔ حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور عملہ نے کارروائی میں حصہ لیا۔اس دوران 30قصائیوں کی دکانیں چیک کی گئیں جہاں سے 200کلوغیر معیاری اورمضر صحت گوشت اور قیمہ برآمد کرکے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ اس دوران 8 قصائیوں کو نوٹس جاری کردئے گئے۔ اس دوران ایک بیکری کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں صفائی کا خیال نہ رکھنے کی پاداش میں بیکری مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں