مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر عامر آفاق اور کمشنراور توسیع کے منصوبے میں شامل کردیا گیا ہے جس سے شہر خوبصورت اور ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی دلچسپی پر یونیورسٹی آف سوات میں گذشتہ روز طلبہ کی طرف سے پیش کردہ بیوٹیفیکیشن ماڈل کوسراہا گیا جن میں کچھ ماڈلز کو مینگورہ شہر کے مختلف چوکو ں میں لگایا جائے گا۔ اس سے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق سوات یونیورسٹی میں اس نمائش میں طلبہ کے بنائے گئے ماڈلز کے ذریعے مینگورہ شہر اور خاص کر چوکوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ماڈلز کو مینگورہ شہر کی خوبصورتی اور توسیع کے منصوبے میں شامل کردیا گیا ہے جس سے شہر خوبصورت اور ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔