Swat

یونیورسٹی کے خلاف چھپنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان سوات یونیورسٹی

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  یونیورسٹی آف سوات کے تر جمان نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں گذشتہ روز بعض قومی اور مقامی اخبارات میں یونیورسٹی کی مختلف آسامیوں کے حوالے سے شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں حالیہ پرُہونے والی اسامیوں کوخالصتاً میرٹ کی بنیاداور یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن )اسلام آباد( کے قواعد و ضوابط کے مطابق پُر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں لیکچرار اور دیگر ایڈمنسٹریٹو پوسٹوں کی مختلف خالی اسا میوں کے لئے باقا عدہ طورپر امیدواروں کا واضح طریقۂ کار کے مطابق انتخاب کیا جا تا ہے، جس کے لئے با قاعدہ سلیکشن بورڈ اور بعد میں سینڈیکیٹ سے منظوری لی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں