Swat

یونیورسٹی آف سوات، سینڈیکیٹ کا بتیسواں اجلاس، اہم امور بارے فیصلے کیے گئے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  یونیورسٹی آف سوات کی سینڈیکیٹ کا بتیسواں اجلاس، اہم امور کے بارے میں فیصلے کیے گئے۔ مختلف تدریسی شعبہ جات کے بورڈ آف سٹڈیز منٹس کی منظوری بھی دے دی گئی۔ یونیورسٹی آف سوات ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا 32واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد جمال خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دیگرممبران میں شیرینگل یونیورسٹی دیر اَپر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی، پشاور یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، یونیورسٹی آف سوات کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر حسن شیر، ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کے ڈپٹی سیکریٹری، گورنمنٹ ڈگری کالج مٹہ کے پرنسپل پروفیسر رحمت علی اور فاطمہ جناح کالج خوازہ خیلہ کے پرنسپل حیدر علی کے علاوہ یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمان، مس زکیہ پرنسپل کالج آف ہوم سائنسزبھی شریک ہوئے۔اجلاس میں یونیورسٹی آف سوات سے متعلقہ کئی اہم امور کے حوالے سے فیصلے کئے گئے جن میں قابل ذکر یونیورسٹی کے پراجیکٹ کے حوالے سے فیصلے، مختلف تدریسی شعبہ جات کے بورڈ آف سٹڈیز منٹس کی منظوری، ٹیکنیکل ریویو کمیٹی کی سفارشات پر بحث کے علاوہ یونیورسٹی کیلئے فنانشل رولز کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں