Swat

غالیگے، فورسز کی وردی میں ملبوس ڈاکو کئی گھر لوٹ گئے

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) تھانہ غالیگے کی حدود میں فورسز کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے گھروں میں داخل ہوکر لوگوں کو لوٹ لیا۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات ڈاکو فورسز کی وردی میں ملبوس ہوکر تین گھروں میں داخل ہوئے۔ اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر تینوں گھروں میں موجود نقدی، اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں جب تھانہ غالیگے سے فون پر رابطہ کیا گیا، تو وہاں موجود محرر نے بات ٹالتے ہوئے کہا کہ افسران اس بارے میں گئے ہیں، تاہم واپس آنے پر اس بارے معلومات حاصل ہوسکے گی۔ محرر کے مطابق اس واردات کے بارے میں ابھی تک تھانہ میں رپورٹ درج نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں