Swat

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کے ایم این ایز و ایم پی ایز کے خلاف صف آرا

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام  سوات میں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے خلاف میدان میں آگئے۔ نظریاتی کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ ممبرانِ اسمبلی نے اپنوں کو نواز کر نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگادیا ہے۔ 2013ء میں جن امیداروں کو ٹکٹ دیا گیا، وہ چھتریوں کے ذریعے اترے تھے، جنہوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے ان کا احتساب کیا جائے اور نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دئے جائیں۔ ناخونداہ ایم پی اے فضل حکیم کو سوات کی آبادی تک معلوم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سابق صدراورضلعی کونسلر علی خان گوگدرہ، سابق صدر سردار علی،ابراہیم ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر محمد عارف،جان شیر خان ،حضرت رحمان ماما،امین جان ،طاہر اسلام پور اور دیگر مقررین نے مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں نظریاتی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں