Swat

دریا کو آلودہ کرنے والے ہوٹل مالکان جرمانہ

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام انتظامیہ کے مطابق مینگورہ بائی پا س پر قائم ہوٹلوں کو آلودہ اور گندا پانی دریا میں نہ پھینکنے اور سیورج سسٹم کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔ مہلت ختم ہونے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ عامر علی شاہ نے دیگر عملے کے ہمراہ اچانک چھاپے مارے اور 10ہوٹلوں جن میں جی قربان ہوٹل، دیوانِ خاص، خیبر شنواری، درگئی تکہ اورریلکس ہوٹل شامل ہیں، کو عملدرآمد نہ کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا جبکہ دریا کنارے بنائے گئے غیر قانونی مذبح خانوں کو بھی بند کردیا گیا۔انتظامیہ نے ہوٹل مالکان کو ہدایت کردی ہے کہ سیفٹی ٹینک بھی بنائے جائیں، تاکہ دریائے سوات آلودہ نہ ہو۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں