Swat

کرونا وائرس کی وجہ سے سوات کی سیاحت کو بھی دھچکا لگ گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  کرونا وائرس کی وبا نے جہاں ایک طرف ملک میں ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے، تودوسری طرف سوات کی ہوٹل انڈسٹری بھی زبوں حال ہے۔ وادیِ سوات کی سیاحت میں اہم کردار ادا کرنے والی ہوٹل انڈسٹری کی بند ش کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگارہوگئے ہیں۔ انڈسٹری کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ اپریل سے سوات میں سیاحت کے سیزن کا آغاز ہوتا ہے۔ اس سال ہوٹل مالکان یا سیاحت کے کاروبارسے وابستہ افراد کا خیال تھا کہ سوات موٹر وے، کالام، ملم جبہ اور دیگر سڑکوں کی تعمیر کے بعد اس سال سیاح بڑی تعداد میں آئیں گے۔ سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان کا کہنا ہے کہ وادیِ سوات جو کہ ایک سیاحتی علاقہ ہے یہاں کے زیادہ تر افرادکا کاروبار سیاحت سے وابستہ ہے، لیکن جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ مشہور سیاحتی علاقہ ویران پڑگیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع بھر میں سیکڑوں کی تعداد میں ہوٹل اورریسٹورٹس بند ہیں جس میں 12ہزار سے زائد کام کرنے والے مزدور افراد بے روزگا ر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں