(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے حسین علاقہ ملم جبہ میں فائیو سٹار ہوٹل کو جرمانہ کرنے پراپر سوات ٹورازم ڈوییلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروسز ریگولیشن کا تبادلہ پشاور کردیا گیا۔ گذشتہ روز اس آفیسر نے فائیو سٹار ہوٹل کو جرمانہ کیا تھا۔ آفیسر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہوٹل سے 3500 لیٹر فی گھنٹہ میں سیوریج کا پانی قریبی جنگل میں جاتا ہے جس کی وجہ سے ماحول خراب ہورہا ہے۔ ہوٹل کو جرمانہ کرنے کے اگلے دن اس آفیسر کا تبادلہ پشاور کردیا گیا۔
