سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) زائد کرایہ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف آپریشن میڈ نائٹ،سات ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی۔سیاحوں سے لئے گئے لاکھو ں روپے واپس کردئے گئے۔گذشتہ روز سوات میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے بعد مینگورہ اور بالائی علاقوں میں ہوٹل مالکان کی جانب سے زائد کرایوں کی وصولی کی اطلاعات کے بعد انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خصوصی چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی۔ جنہوں نے گزشتہ رات بھر مینگورہ اور بالائی علاقوں میں آپریشن میڈ نائٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے مختلف ہوٹلوں کے رجسٹرڈ چیک کئے اور سیاحوں سے کرائے لینے کی معلومات حاصل کی۔ اس دوران زائد کرائے لینے پر کارروائی کی گئی اور سیکڑوں سیاحوں سے لئے گئے زائد کرایوں کو واپس کردیا گیا۔
