Swat

سول سوسائٹی غیر معیاری چپس ،پاپڑ کے خلاف میدان میں کود پڑی

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے سول سو سائٹی نے بچوں کے کھانے کے انتہائی مضر صحت غیر معیاری مقامی چپس، پاپڑ، چورن، املی اور دیگر اشیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ اس سلسلے میں سول سو سائٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ سوات میں 80 فیصد بچے ان غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کھانے سے بیمار ہو جاتے ہیں۔ اکثر اوقات بچے جاں بحق بھی ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشیا بچوں کے لئے زہر قاتل ہیں۔ اس لئے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان مضر صحت اشیا پر پابندی لگا کر اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اجلاس میں دیگر کے علاوہ فضل مولازاہد، حاضر گل ، افضل شاہ ، محمد روشن ، صدام حسین ، افضل حسین، عدنان جان، حنا پطرس، فضل سبحان اور عادل عظیم کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں