Swat

معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر طلبہ اور سول سوسائٹی کا واک

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے واک کا اہتمام کیا۔ واک کے شرکا مینگورہ کے مختلف راستوں سے گزرکرسوات پریس کلب پہنچ گئے۔ مقررین نے اس موقع پر کہاکہ 28 ستمبر کوپوری دنیا میں معلومات تک رسائی کا عالمی دن منا یا جاتا ہے۔ سرکاری اداروں کی معلومات تک رسائی ہمار ا حق اور فرض ہے۔ سرکاری اداروں تک پاکستان کا عام شہری رسائی کر سکتا ہے اور ایک سادہ درخواست پر کسی بھی ادارہ سے معلومات لے سکتا ہے، جو کہ پاکستانی شہریوں کا حق اور فرض بنتا ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں عوام کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں