Swat

وکلا کا اے سی کی عدالت سے ہفتہ کے با ئیکا ٹ کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تحصیل با رخوازہ خیلہ کے وکلا نے اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت سے ایک ہفتہ کے با ئیکا ٹ کا اعلان کر دیا۔ جب تک اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف عدالتی احاطہ میں جلسہ کرانے کے خلاف جی آئی ٹی تشکیل نہیں دیا جاتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں تحصیل با ر ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت علی نامدا رخا ن ایڈ ووکیٹ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکر ٹری کشور علی خان نے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 20 فروری کے اجلاس میں پیش کی گئی، قراردادکے باوجود عدالتی حدود میں احتجا جی جلسہ کرانے پر اسسٹنٹ کمشنر نے وضاحتی بیان پیش نہیں کیا اور نہ ہی ان کے خلاف جے آئی ٹی مقرر کیا گیا ہے۔ وکلا نے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کے خلاف جے آئی ٹی مقرر کرکے انکو ائر ی مقررکی جا ئے۔ انہوں نے 27 فروری سے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کی عدالت سے ایک ہفتہ تک با ئیکا ٹ کا اعلان بھی کردیا اور کہاکہ کسی بھی مقدمے کی پیروی نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں