Swat

سود پر گاڑیاں دینے والوں کے خلاف طبلِ جنگ بج گیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پولیس نے انڈرپلے کی آڑ میں سود کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ گاڑیوں کو میعاد پر دے کر سود وصول کرنے کی پاداش میں 2 افرادکے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے میعاد پر گاڑیاں دے کر پھر ان پر سود وصول کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی۔دو افراد سید شاکر میاں سکنہ چنالہ برہ درشخیلہ اوررشید اللہ سکنہ برہم بٹئی خوازہ خیلہ کے خلاف پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں یہ لکھا گیا ہے کہ عوامی شکایات تھیں کہ مذکورہ افراد قسطوں اور میعاد پر اصل قیمت سے کئی گنا زیادہ قیمت پر گاڑیاں دیتے ہیں اور پھر ان سے قسطوں میں سود وصول کیا جاتا ہے جس کے باعث کئی افراد مقروض اور معاشی طور پر بدحال ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں