Swat

موجودہ حکومت قوم سے کیے گئے اپنے وعدے پورا کرے، سراج الحق

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ان کے ووٹ مولانا فضل الرحمان کو ہی دیے جائیں گے۔ موجودہ حکومت نے ملک کی بھاگ ڈور سنبھالی ہے اور عمران خان کو چاہیے کہ وہ قوم کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں۔ المرکز اسلامی سنگوٹہ میں اجتماعِ ارکان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی امداد اور دوستی کی پاکستان کو کوئی ضرورت نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ امریکہ سے ایسے لہجے میں بات کرے جس لہجہ میں امریکہ کر رہا ہے۔ پاکستان کو واضح خارجہ پالیسی بنانی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں خارجہ پالیسی پر بحث کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں صاف و شفاف انتخابات میں ناکام ہوا ہے اور ملک میں ایسے انتخابات پہلے کبھی نہیں ہوئے، جس طرح 25جولائی کو کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سو دنوں میں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا جس پر حکومت کو چاہیے کہ وہ عمل در آمد کریں۔ ملک میں شفاف انتخابات نہ ہونے کے باوجود ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں