Swat

عام لوگوں کو سوشل میڈیا پر دھمکیوں کے بعد صحافی بھی زیر عتاب

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں عام لوگوں کو سوشل میڈیا پر دھمکیوں کے بعد صحافی بھی زیر عتاب آگئے۔ سوات میں کچھ عرصہ سے مختلف خفیہ ایجنسوں کے نام پر عام لوگوں کو ہراساں کرنے کاسلسلہ جاری ہے، جن میں سماجی کارکنوں کو سرعام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ پر دھمکیاں تو ملتی رہتی ہیں۔ اب صحافی برادری بھی زیرعتاب آگئی۔ سوات کے مختلف شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ بعض پوسٹوں اور ویڈیوز پر ان کو براہِ راست مختلف اداروں کی طرف سے دھمکیاں موصول ہوئیں کہ اس طرح پوسٹیں بند کی جائیں۔ ورنہ تمہارے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بہت سے معزز لوگوں نے احتیاط کے طورپر اپنی پوسٹیں شیئر کرنابند کردی ہیں۔ اب مختلف نامعلوم افراد کی طرف سے صحافی برادری کو بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، جن میں ان کو منھ بند رکھنے کی ہدیات دی جارہی ہیں۔ اس عمل پر سوات کی سول سوسائٹی اور صحافتی برادری نے سخت تشویش کا اظہارکیاہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں