سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین آج5 نومبر کو ضلعی امارت کا حلف اٹھائیں گے۔ضلعی ہیڈکوارٹر ادارہ الخدمت سے جاری بیان کے مطابق حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع ہوں گے۔حلف برداری تقریب 2بجے دوپہر ادارہ الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں منعقد ہوگی ۔
