Swat

وزیراعلیٰ کے پی کی طرف سے سوات کے ہسپتالوں کے لیے 170ملین روپے جاری

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے سوات کے ہسپتالوں کے لیے فوری طورپر170ملین روپے جاری کردئیے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم کی صدارت میں ایک اہم اجلاس میں منعقد ہوا جس میں سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل سوات احمد خان، چیف ایگزیکٹیو اسرار احمد، ڈی ایچ او اکرام شاہ، ایم ایس گلشن اور دیگر ہسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایاگیاکہ وزیراعلیٰ محمودخان نے سوات کے ہسپتالوں کے لیے 170 ملین روپے جاری کیے ہیں جن میں سوات کڈنی ہسپتال کے لیے 55ملین روپے، سیدوہسپتال کے لیے 55 ملین روپے اورسوات کے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے لیے مجموعی طور پر 70 ملین روپے شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو فوری طورپرپوراکیاجائے، اورسرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کوعلاج معالجے کابہترین انتظام کیاجائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں