Swat

سوات الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں نے شورش میں غیر معمولی رپورٹنگ کی ہے،فضل حکیم

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کرپشن کی نشان دہی کرے جس پر پی ٹی آئی حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ اپنے دفتر سیدو شریف میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے تعارفی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ سوات الیکٹرانک میڈیا کے کارکن صحافیوں نے برے حالات میں غیر معمولی رپورٹنگ کی ہے جوکہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا ہرقسم کی کرپشن، بدعنوانی، نااہل اہلکاروں اور کام چور سرکاری افسروں کی نشان دہی کریں۔ ہم سخت اقدامات اٹھایں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا کو ہماری حکومت پر بھی تنقید برائے تعمیر کا حق حاصل ہے۔ ہم کو عوام نے منتخب کیاہے اور ان کی خدمت کے لئے ہروقت تیارہیں۔ ملاقات میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر نیازاحمدخان نے سوات میں الیکٹرانک میڈیاکے کارکن صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں