Swat

امن جرگہ خیبر پختون خواہ کا سود کاروبار انڈر پلے کے خلاف مظاہرہ

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) امن جرگہ خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں انڈر پلے، سود کے کاروبار اور آئس نشہ کے خلاف نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں امن جرگہ کے چیئرمین سید کمال شاہ نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں انڈر پلے اور سود کے کاروبار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس کاروبار نے سیکڑوں اچھے گھرانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس کاروبار میں ملوث افران ’’نیٹہ‘‘ ٹائم پر لوگوں کو کم قیمت گاڑیاں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔ حکومت اورپولیس نے ابھی تک ایسے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا، جس کے بعد امن جرگہ نے مجبور ہوکر اس کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے اور اس غیر قانونی دھندے اور آئس نشہ کے سپلائرز کے خاتمے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ بعد میں شرکا نے نشاط چوک سے مکان باغ تک ریلی نکالی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں