Swat

سوات، سی این جی اسٹیشن کھلنے سے گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں انتظامیہ کی جانب سے سی این جی اسٹیشن کو کھلنے کی اجازت دینے کے بعد شہر میں جاری گیس کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیا۔ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی عوامی احتجاج پر ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے ملاکنڈ ڈویژن میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو دن کے اوقات میں بند کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی رات کے وقت شروع ہوگئی تھی۔ اس وقت جب سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے، سی این جی اسٹیشن کھلنے کے بعد رات کے اوقات میں بھی گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بند رہتی ہے جس کی وجہ سے گیس صارفین ایل پی جی یا لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں