Swat

سوات، جے یو آئی جماعتی انتخابات، معاملہ سنگین ہوگیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں جے یو آئی کے جماعتی انتخابات کا معاملہ سنگین ہوگیا۔ قار ی محمود گروپ کے 60رکنی علما کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرکے رکنیت سازی، مجلس عمومی کے انتخابات پر تحفظات سے قائد کو آگاہ کردیا۔ پارٹی سے نکالے جانے والے مولانا حجت اللہ جماعتی انتخابات کے لئے نااہل قراردینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ وفد کے اراکین نے مولانا فضل الرحمن کو تحریری درخواست بھی دے دی۔ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی اجلاس میں معاملہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام ضلع سوات کی مجلس شوری ٰ بشمول یونین کونسلوں کے اہم ذمہ داروں کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر قاری محمود منعقدہوا۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد نے ایجنڈ اپیش کیا۔ اجلاس میں موجودہ رکنیت سازی اور تحصیل بابوزئی اور تحصیل مٹہ میں جماعتی انتخابات کو یک طرفہ اور جعلی قرار دے کر مسترد کیا جبکہ اس رکنیت سازی سے ایک ٹولے کو نوازنے اور جماعت پر مسلط کرنے کی سازش قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں