سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پختونخوا خواہ ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی نے نشا ط چوک مینگورہ میں مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختونخواملی عوامی پارٹی سوات کے سیکرٹری خورشید کاکاجی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود اور جے یو آئی سوات کے صدر قاری فتحت اللہ نے کہاکہ ملک پر نااہل اور نالائق لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے جن کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں آئے روز بحران جنم لے رہے ہیں۔ مہنگائی اور بے جا ٹیکسوں کے نفاذنے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ صبح وشام نئے نئے ریٹوں سے عوام کی قوتِ خرید جواب دے چکی ہے۔
