Swat

خواتین کو معاشرے میں اُن کا جائز مقام دلانے میں کردار ادا کریں گے، محمد علی شاہ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اور تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں اُن کا جائز مقام دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ضلعی حکومت خواتین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔اس مقصد کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے سلائی مشین اور دیگر آلات بھی خواتین کو فراہم کئے گئے ہیں۔ تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں اور باعزت طریقے سے اپنے اور بچوں کی کفالت کرسکیں۔ تحصیل ناظم نے مینگورہ میں بس ٹرمینل میں خواتین کے لیے الگ انتظار گاہ، واش رومز اور دیگر سہولیات کا بھی ذکر کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں ضلع کونسل سوات اور مقامی تنظیم شرکت گاہ کے تعاون سے منعقدہ خواتین کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کھلی کچہری میں خواتین نے گھریلو مسائل، بجلی، پانی اور صحت کے حوالے سے مسائل بیان کئے، جن پر ضلع و تحصیل ناظمین نے خواتین کے مسائل ممکن حد تک حل کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں