Swat

سوات، جشن بہاراں میں لوگوں کی عدم دلچسپی،بری طرح ناکام ہونے کا خدشہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں جشن بہاراں میں لوگوں کی عدم دل چپسی کے باعث بری طرح ناکام ہونے کا خدشہ، چند ایک اسٹالوں کے علاوہ کسی نے اسٹالز لگانے میں بھی دلچسپی نہیں لی۔ میلہ وقت سے پہلے ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔ سوات کے عوام نے میلوں کی بجائے سڑکوں کی فوری تعمیر اور سیاحوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ کردیا۔ سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں قمبر بائی پاس پر نئے جنرل بس اسٹینڈ میں جشنِ بہاراں کے سلسلے میں میلہ سجایا گیا لیکن میلہ کی افتتاحی تقریب کے بعد لوگوں کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پہلے روز بھی اسکولوں کے بچوں کو لاکر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جب کہ میلہ میں چند ایک اسٹالوں کے علاوہ اسٹالز بھی نہیں لگائے گئے۔ لوگوں کی عدم دلچسپی کی بنا پر میلہ 30 اپریل کی بجائے پہلے ختم ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے میلوں کی بجائے سیاحت کے فروغ کے لئے سڑکوں کی تعمیر اور سیاحوں کو سہولیات دینے پر زورد یا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں