Swat

کرے کوئی بھرے کوئی، سوات سپورٹس کمپلیکس کی بجلی کاٹ دی گئی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات سپورٹس کمپلیکس میں بجلی بل ادا نہ کرنے پر پیسکو کے اہلکاروں نے سپورٹس کمپلیکس کی بجلی کاٹ دی اور میٹر ساتھ لے گئے۔ سیدو شریف روڈ پر سوات سٹیڈیم سے متصل سوات سپورٹس کمپلیکس میں بجلی کٹ جانے کی وجہ سے سکواش کورٹ، جیم، سنوکر اور دیگر کھیل بند ہوگئے۔ سپورٹس کمپلیکس کے ممبروں کے مطابق کمپلیکس میں سرکاری افسران نے رہائش اختیار کی تھی اور موسمِ گرما میں وہ کمروں میں اے سی اور موسمِ سرمامیں بجلی کے ہیٹر استعمال کرتے تھے۔ اس کی وجہ سے بجلی کا بل 70 ہزار روپے آیا جس کو انتظامیہ نے جمع نہیں کیا۔ نتیجتاً پیسکو اہلکار مجبوراً بجلی کاٹ کر میٹر لے گئے، جس کی وجہ سے اب سوات سپورٹس کمپلیکس کا جیم، سکواش کورٹ اور اسنوکر کلب بند ہوگئے ہیں۔ ممبران سے ماہانہ فیس باقاعدہ وصول کی جاتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ وہ بجلی کا بل جمع کرکے سپورٹس کمپلیکس میں افسران کی رہائش پر پابندی عائد کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں