سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ کے علاقہ شین کڈ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ملم جبہ پولیس سٹیشن کی حدود شین کڈ میں زمین کے تنازعہ پر فریق اول کے اقبال ولد بہرام خان نے فائرنگ کرکے فریق دوم کے انعام ولد اقبال حسین سکنہ شین کڈ کو زخمی کردیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملم جبہ شین کڈ، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،ایک شخص زخمی
