سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) نیو زی لینڈ سے آنے والی کرونا وائرس کی شکار خاتون صحت یاب ہوگئیں۔ پاکستان پہنچنے کے بعد خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد ان کو سیدو شریف ہسپتال کے قر نطینہ میں رکھا گیا تھا۔ گذشتہ روز ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جومنفی آیا۔ خاتون صحت یاب ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔
