Swat

نوخارہ، مکان کی چھت گرگئی تین بچے جاں بحق،تین افراد زخمی

سوات      (باخبر سوات ڈاٹ کام)    تحصیل مٹہ کے پولیس سٹیشن کالا کوٹ کی حدود میں واقع علاقہ نوخارہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بھائیوں سمیت تین بچے جاں بحق اوردو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ محمد حکیم کے گھر کی چھت گرنے سے سات سالہ واجد، ان کا چار سالہ بھائی ساجدولد محمد حکیم اور دو سالہ بھتیجی الماس ولد اکبر علی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ محمد حکیم، زوجہ محمد حکیم اور زوجہ اکبر علی کو مقامی لوگوں نے شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔