Swat

سوات یونی ورسٹی، طلبہ کوپانی کے لئے احتجاج مہنگا پڑگیا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات یونیورسٹی کے سنگوٹہ کیمپس میں پانی کے لئے احتجاج کرنا طلبہ کو مہنگا پڑگیا۔ اپنی ناکامی کو چھپانے اورطلبہ کو دبانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے طلبہ سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ طلبہ کو نوٹسز جاری کردئے گئے۔ یونیورسٹی آف سوات سنگوٹہ کیمپس کے طلبہ نے چند روز قبل پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس پر میڈیا نے کیمپس کے اندر پانی کے ٹینک میں پڑا گند اور طلبہ کے مسائل کو اجاگر کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مسائل حل کرنے کی بجائے طلبہ کو تحریری نوٹس جاری کرکے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ نتیجتاً شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اربابِ اختیار سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور اس اقدام کو طلبہ کو دبانے کے مترادف قراردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں