Swat

یونیورسٹی آف سوات، سنڈیکیٹ کا 30واں اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد جمال خان منعقد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  یونیورسٹی آف سوات کی سنڈیکیٹ کا 30واں اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد جمال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے دیگرممبران میں شیرینگل یونیورسٹی دیر اپر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی، پشاور یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کے ڈپٹی سیکریٹری میر خواص خان، گورنمنٹ ڈگری کالج مٹہ کے پرنسپل پروفیسر رحمت علی اور فاطمہ جناح کالج خوازہ خیلہ کے پرنسپل حیدر علی کے علاوہ یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمان، مس ذکیہ پرنسپل کالج آف ہوم سائنسز، اسسٹنٹ پروفیسرناصر شاہین، لیکچررعبدالمتین،کنٹرولر امتحانات محمد ریاض اور ٹریژررمحمد خالد خان شامل تھے۔ میٹنگ میں یونیورسٹی آف سوات سے متعلقہ کئی اہم امور کے بارے میں فیصلے کیے گئے، جن میں قابل ذکر پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی اُن پوسٹوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرنا تھا، جو تقریباً تین سے چار سال پہلے مشتہر کیے گئے تھے۔ بھرتی کے اس عمل سے یونیورسٹی میں تجربہ کار پروفیسروں اور اسسٹنٹ پروفیسروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس کے اختتا م پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدجمال خان نے سنڈیکیٹ کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی آف سوات علاقے کی ترقی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس سلسلے میں سینڈیکیٹ ممبران بھی مختلف فیصلوں میں یونیورسٹی کی مدد اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔