Swat

سوات تعلیمی بورڈنے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کااعلان کردیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے نتائج کااعلان کردیا۔ سیدوشریف کی تاریخی درسگاہ گورنمنٹ جہانزیب کالج میں زیرتعلیم اسکول ٹیچر کے بیٹے اعزاز احمد نے 1021نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالب عالم عمرعلی اورایس پی ایس کالج کی طالبہ ماہ نور نے 1019 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن پر پرائیویٹ اسکولز کی طالبات براجمان رہیں۔ایس پی ایس کی نورخالد اور ملیحہ خان جبکہ ٹیپو ماڈل اسکول کی زرمینہ اور فاطمہ نے 1014 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کل 24185 طلبہ وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 20191 نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ 84فیصد رہا۔اسی طرح پارٹ ون (فرسٹ ائر میں) مجموعی طور پر26825طلبہ وطالبات نے حصہ لیا جن میں سے 16642نے کامیابی حاصل کی۔ اس کا نتیجہ نسبتاً خراب رہا، مکمل نتیجہ 62فیصد رہا ہے۔طویل عرصہ بعد سوات کے سرکاری تعلیمی اداروں نے بہترین نتائج دیکر ثابت کردیا ہے کہ ان اداروں پر توجہ دیکر ان کا اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں