Swat

سوات یونیورسٹی، مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات یونیورسٹی میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی آف سوات میں بھی عید کے بعد ایک تقریب کا انعقاد کیا جار ہا ہے جس میں ضلع سوات کے تمام منتخب ایم این ایز اور ایم اپی ایز مل کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ یونیورسٹی آف سوات میں تقریب کے منتظم پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز نے کہا ہے کہ ہم یونیورسٹی آف سوات کی طرف سے اس مہم میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کا مستقبل بنانے کے لیے ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے۔ کیوں کہ شجر کاری سے ہی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں