Swat

تاریخی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں، امیر مقام

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)   مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی آئی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ سنگوٹہ میں ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تختیاں لگانا اور محض دعوے کرنا سیاست نہیں۔ ہمارے دور کے منظور شدہ منصوبوں پر کام بند کردیا گیا ہے۔ 220 گرڈاسٹیشن اور 12 انچ گیس پائپ لائن ن لیگ کا کارنامہ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک منصوبے سے سوات اور شانگلہ ایکسپریس ویز ختم کردیں۔ کالام روڈ میں 12 رابطہ پلوں کا منصوبہ بھی موجودہ حکومت نے ختم کر دیا۔سوات میں زرعی تحقیقاتی ادارہ ختم کرکے یونیورسٹی قائم کرنا عقل مندی نہیں۔ خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلیٰ کابڑا کارنامہ میرے منصوبوں پردوبارہ تختیاں لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں جلد دوبارہ ن لیگ کی حکومت بنے گی۔ کیوں کہ اس ملک میں لوڈ شیڈنگ اور غربت کا خاتمہ اور ترقی صرف مسلم لیگ کی حکومت میں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں