Swat

افضل خان لالا کو بچھڑے چار سال مکمل ہوگئے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   بزرگ سیا ستدان، سا بق وفاقی وزیر اور شورش کے دوران سوات نہ چھوڑنے اور شدت پسندوں سے مقابلہ کرنے والے افضل خان لالا کو بچھڑے چار سال مکمل ہوگئے۔ اے این پی کے بانی رہنما افضل خان لالا یکم نومبر2015ء کو انتقال کر گئے تھے۔ افضل خان لالا نے شورش کے دوران سوات میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شورش کے دوران ان کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بچ گئے تھے۔ اس طرح ان کے خاندان کے کئی افراد کو قتل کیا گیا اور جب سوات کے لوگ نقلِ مکانی کر رہے تھے، تو افضل خان لالا نے اپنے گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ طالبان کے سامنے ہتھیار نہ ڈالے اور ڈٹے رہے جس کی وجہ سے فوج کے جوانوں کو ان کی سیکورٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں