سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر انعم ناصر نے طالبات پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ تعلیم کے ذریعے اپنے وطن کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرکے معاشرے کی خدمت احسن طریقہ سے سر انجام دے سکتی ہیں۔ وقت آچکا ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین مقابلے کے امتحانات، سی ایس ایس، پی ایم ایس کی طرف مائل ہوں اور انتظامی امور کے ساتھ ساتھ دوسرے محکموں میں بطور آفیسر تعینات ہوں۔ بطور اے سی سوات میں انہیں لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ خپل کور ماڈل سکول کے گرلز سیکشن میں سٹوڈنٹس ڈولپمنٹ ڈے کے موقع پر خطاب کررہی تھی۔اے سی انعم ناصر نے سکول کے سیکنڈ ٹرم امتحان کے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیے۔
خواتین کو چاہیے کہ مقابلے کے امتحانات میں شامل ہوکر آفیسر بنیں، اے سی انعم ناصر
