سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ملوک آباد شموزئی میں تیز رفتار موٹر کار نے 9 سالہ بچی کو کچل ڈالا۔ پولیس کے مطابق شمائلہ ولد سید رحمان سڑک کنارے کھڑی تھی کہ تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ڈرائیور ملزم ہدایت الرحمان سکنہ چارسدہ کو گرفتار کرلیا۔
