Swat

جی او سی ملاکنڈ کی ہدایت پر یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کاچترال کا سہ روزہ دورہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجرجنرل محمد اعجاز مرزا کی خصوصی ہدایت پرپاک فوج کے زِیر اہتمام ملاکنڈ ڈویژن کی مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کوچترال کا سہ روزہ دورہ کرایا گیا۔ وفد میں یونیورسٹی آف ملاکنڈ، یونیورسٹی آف سوات اور سیدو میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات شامل تھے۔ چترال پہنچنے پر چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ نے وفد کے اراکین کو چترال کا روائتی پکول پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس دورے میں طلبہ و طالبات وادئی کیلاش بھی گئے جہاں انہوں نے کیلاش کے ثقافتی رنگوں سے مزین چموس فیسٹیول کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کیلاش قبیلے کے تاریخی قبرستان کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پرجی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجرجنرل محمد اعجاز مرزا بھی موجود تھے، جی او سی نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں بہت خوبصورت جگہیں ہیں، جہاں پر ہم سول انتظامیہ کے تعاؤن سے سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں