Swat

سوات، دوسرے روز بھی بارش و برف باری، سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ بالائی علاقوں میں اس سال پچھلے سالوں سے زیادہ برف باری ہوئی جس کی وجہ سے اکثر رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ برف دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد میں سوات آمد جاری ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں کو گاڑی کے ٹائروں کو چین لگائے بغیر بالائی علاقوں میں جانے سے منع کیا ہے۔ بارش و برف باری سے وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو بھی میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں