Swat

مکان باغ، خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی مکان باغ سوات میں ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر اور چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے رونمائی کی۔ تقریب میں سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ انڈر 21 گیمز کے پہلے مرحلے میں ان گیمز میں تحصیل کی سطح پر مرد کھلاڑیوں کے درمیان فٹ بال، والی بال، ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن، کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے جس میں 588کھلاڑی حصہ لیں۔خواتین کھلاڑی والی بال، نیٹ بال، ایتھلیٹکس، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔دوسرے مرحلے میں 113 مرد کھلاڑی ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈوکراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، ووشو اور ویٹ لفٹنگ جبکہ تیسرے مرحلے میں 142 مرد کھلاڑی ہینڈ بال،بیس بال،ٹینس،آرچری،فٹ بال، تھروبال،سوئمنگ،سائیکلنگ،سنوکر،فل کنٹیکٹ کراٹے،باڈی بلڈنگ،باکسنگ،سکواش اور چک بال کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں 82 خواتین کھلاڑی دس گیمز میں شرکت کریں گی۔ ان گیمز میں بیس بال، ہاکی، سکواش، ٹینس، آرچری، ووشو، جوڈو، تائیکوانڈو،باسکٹ بال اور ہینڈ بال شامل ہیں جبکہ تیسرے مرحلے میں خواتین کی107کھلاڑی شرکت کریں گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں