Swat

سوات، مارچ کے مہینے میں برف باری کا بیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں مارچ کے مہینے میں بیس سال بعد شدید برف باری ہوئی۔ اس سے پہلے مارچ2000ء میں برف باری ہوئی تھی۔ حالیہ شدید برف باری کی وجہ سے سوات کے بالائی علاقوں کی اکثر رابطہ سڑکیں اور راستے تاحال بند ہیں۔ انجمنِ تحفظ ماحولیات کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیب نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ خشک سالی اور پانی کے بوروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اکثر کنویں خشک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس برف باری سے زیرِ زمین پانی کا لیول بڑھ جائے گا اور زراعت و جنگلات پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ واسا سوات کے آپریشنل منیجر میاں شاہد علی نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ مینگورہ شہر میں زیرِ زمین پانی کا لیول گر گیا تھا جس کی وجہ سے شہر کے64 ٹیوب ویلوں میں 5 مکمل طور پر خشک ہوگئے تھے۔اس طرح  بیشتر ٹیوب ویل میں پانی کا لیول کم ہوگیا تھا۔ حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد اب امید پیدا ہوگئی ہے کہ زیرِ زمین پانی کا لیول بہتر ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں