سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی میں کمی کی اور بارش کے باعث سوات میں موسم سرد ہوگیا۔ منگل کو ضلع کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو بھی سوات میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کیا ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں خاص کر رکشوں کا چلنا نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے اور موسم سرد ہوگیا ہے۔
