Swat

جماعتِ اسلامی سوات کا حکومتی کوتاہیوں کے خلاف مظاہرہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    جماعتِ اسلامی سوات نے اوورسیز پاکستانیوں کو واپس لانے، پٹرول، آٹے کی قلت اور بے روزگاری کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں حکومتی احتیاطی تدابیر کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے،موجودہ حکومت پٹرول اور آٹاچور ہے۔  موجودہ حکومت نے خود کروناوائرس پھیلایاہے۔ 47 لاکھ اوورسیز پاکستانی آج مشکلات سے دوچار ہیں۔ چور،ڈاکو اور مافیاپی ٹی آئی حکومت کی کابینہ کاحصہ ہیں۔ بیرونِ ممالک پاکستانی مسافروں کی لاشیں سڑ رہی ہیں۔ واپسی کا کوئی انتظام نہیں۔ ملک میں پٹرول کی قلت نہیں۔عوام کو لوٹنے کی حکومتی چال ہے۔ اب عمران خان کو نہ ٹائیگر بچاسکیں گے، نہ شیر۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ احتجاجی مظاہرہ سے ضلعی امیر محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں