Swat

ہوٹلز ایسوسی ایشن کا ایس اُو پیز کے تحت ہوٹلز کھولنے کا مطالبہ

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر سوات میں ایس اُو پیز کے تحت ہوٹلز کھولنے اور سیاحوں کے سوات داخلے پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان نے کہا کہ سوات میں سیاحت کی صنعت کو پہلے دہشت گردی، پھر سیلاب اور خراب سڑکوں کی صورتحال نے تباہی کے دھانے پر پہنچایا۔ اب جب سوات میں امن ہے اور سڑکیں ٹھیک ہوگئی ہیں، تو ہوٹل مالکان اور اس شعبے سے وابستہ افراد کو توقع تھی کہ اس سال سیزن بہتر رہے گا، لیکن حکومت نے ہوٹلز اور سیاحوں کی آمد پر پابندی لگاکر ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کیا۔ لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوات کے تمام ہوٹلز کھولے جائیں۔ سیاحوں کی آمد پر پابندی ختم کی جائے۔ کورونا کی مد میں ملنے والی غیر ملکی امداد میں ان لوگوں کی مدد کی جائے اور سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں