Swat

کالام روڈ کی عدم تعمیر اور ناقص میٹریل کے خلاف اہلِ کالام کا مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) کالام روڈ کی عدم تعمیر اور ناقص میٹریل استعمال کرنے کے خلاف اہل کالام نے مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مینگورہ کے نشاط چوک میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ،تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد خان، کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالودود،پختونخوا میپ کے ڈاکٹر خالد محمود، عبدالوکیل اور دیگر مقررین نے کہاکہ سوات سیاحت کا حب ہے، لیکن سڑکوں کی ابتر صورتحال کے باعث یہاں کی سیاحت ماند پڑرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالام روڈ پر جاری کام سست روی کاشکار ہے جبکہ ٹھیکیداروں کی جانب سے غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کے منصوبوں کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے، تو ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالام بیوٹیفکیشن فنڈ میں کئے گئے تعمیراتی کام میں بھی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے جس کی انکوائیری کی جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں