Swat

سوات،کورونا بارے وضع کردہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 1038 دکانیں سیل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات انتظامیہ نے کورونا بارے وضع کردہ ایس او پیزپر عمل نہ کرنے والے1038 دکانوں کو سیل کردیا۔ ڈی سی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دکانداروں اور شہریوں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی عامر علی شاہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرجواد خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیوشاکر شنواری نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا۔ مینگورہ سہراب خان چوک میں ملک نو شیر وان خان، دوبئی مارکیٹ اور کلاتھ کی مختلف مارکیٹس اور پلازوں میں رش اورماسک نہ لگانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر1038 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں