Swat

ضلعی کچہری گل کدہ روڈدوبارہ عام آدمی کی سواری کے لیے بند

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ضلعی کچہری گل کدہ سیدوشریف سوات کی روڈ کوایک بار پھر پویس نے عام آدمی کی سواری موٹر سائیکل اور رکشہ کے لیے بند کر دیا، جس کی وجہ سے کئی علاقوں کے ہزاروں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے شورش کے دوران اس روڈ پر پاک فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ہونے کی وجہ سے یہ سڑک کئی سالوں سے عام ٹریفک کے لئے بند کی گئی تھی۔ گل کدہ آمد و رفت کے لیے ایک راستہ گرلز کالج کا ہے، جوکہ انتہائی تنگ ہے۔ اسے صرف پیدل افرادیا موٹر سائیکل والے استعمال کرسکتے ہیں۔ دوسرا راستہ حاجی یحییٰ تیسرا راستہ کامران خان کو بھی صرف پیدل افراد استعمال کرسکتے ہیں۔ اب مریضوں، طلبہ و طالبات اور موٹر سائیکل اور رکشہ کے ذریعے گل کدہ آنے جانے والے دوسرے افراد کے لیے صرف ایک سنگل راستہ بنگلہ دیش ٹو گل کدہ رہ گیا ہے، جو ساٹھ ہزار سے آبادی کی ضروریات پوری کرنے سے قاصرہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں