Swat

قوم کے لیے میزائل بنانے والا سائنس دان، ایس ایچ اُو مینگورہ تھانہ کے ہتھے چڑھ گیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پاکستان کے لیے میزائل بنانے والے سائنس دان کو ایس ایچ اُو مینگورہ نے ناکردہ گناہ میں دو بھائیوں سمیت 24 گھنٹے تک حوالات میں بند رکھا۔ پاکستان کے لئے ہوائی گولہ بارود (Aero Weapon) بنانے والے ادارے کے میزائل ڈیزائن سائنس دان اپنے بھائیوں سمیت عید کے لئے سوات آئے تھے۔ خاندان کے افراد کو عید کی مبارک باد دینے گئے تھے کہ ان کے  پڑوس میں بچوں کی لڑائی ہوئی۔ پڑوسیوں نے تھانہ مینگورہ میں بچوں کے والدین کے بارے میں درخواست دی جس پر بغیر تفتیش، بغیر میڈیکل رپورٹ کے ایس ایچ او تھانہ مینگورہ کے حکم پر تینوں بھائیوں کے خلاف تھانہ مینگورہ میں علت نمبر1134 میں مسماۃ (ط)کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی اور تینوں بھائیوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ سائنس دان کے ساتھ ان کے جو دو بھائیوں کو حولات میں بند کیا گیا، ان میں ایک آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی پاکستان(OGDCL)کے ڈپٹی چیف انجینئر اور دوسرا ایم فل سکالر اور سکول پرنسپل ہے۔ سائنس دان اور ان کے بھائیوں نے حوالات میں باخبر سوات ڈاٹ کام  کو بتایا کہ ہم رشتہ دار کے گھرگئے تھے۔ جب واپس آئے، تو بچوں کی معمولی لڑائی ہوئی تھی۔ جب ہم پولیس سٹیشن گئے، تو ایس ایچ او نے حوالات میں بند کردیا۔ تھانہ میں موجود ایس ایچ او اختر ایوب سے ان کا مؤقف جاننے کے لئے پوچھا گیا، تو انہوں نےباخبر سوات ڈاٹ کام  کو کہا کہ میں نے ان کو قانون کے تحت حوالات میں بند کیا ہے۔ کل (جمعہ) کی صبح تک بند رہیں گے اور کسی میں جرأت ہے، تو وہ ان کو چھڑادے۔ جمعرات کی شام جب ایس ایچ او کو پتا چلا کہ جن افراد کو ایک خاتون کو خوش کرنے کے لئے گرفتار کیا گیاہے، وہ سائنس دان اور اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہیں، تو ایس ایچ او نے رات گئے خاتون کو راضی نامہ کے لئے راضی کیا۔ صبح ایس ایچ او نے ایف آئی آر کرنے والی خاتون کو زبردستی عدالت بھیج کر سائنس دان اور ان کے بھائیوں سے راضی نامہ پر مجبور کیا۔ سائنس دان کو بھائیوں سمیت جب ہتھکڑیوں میں عدالت میں پیش کیا گیا، تو جج نے ان سے تعارف کا پوچھا اور تعارف ہونے پر فاضل جج نے پولیس کو فوراً ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیا، جس پر پولیس نے ان کو ہتھکڑیاں کھول لیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں