(باخبر سوات ڈاٹ کام) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرپرسن حنا جیلانی نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ سوات میں ایک مشاورتی انسانی حقوق کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سوات میں موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی۔ شرکا نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام اپنے حقوق کی جدوجہد سے آگاہ ہیں۔ غیر ریاستی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف بیدار ہیں اور مزید تباہی و دہشت گردی کیلئے ہر گز تیار نہیں ہے۔ دہشت گردی ناقابلِ برداشت اور قابلِ نفرت ہے۔ اس موقع پر شیر محمد ایڈوکیٹ، صوبائی وائس چیئرمین اکبر خان، ممبر HRCP جمیلہ گیلانی اور کور گروپ کوآرڈی نیٹر شوکت سلیم خان ایڈوکیٹ بھی موجود رہے۔
Swat
