(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کو دوبارہ غیر ملکی موبائل سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ تھانہ مینگورہ میں عبدالرحیم کی جانب سے درج ایف آئی آر میں انہوں نے لکھا ہے کہ افغانستان کے موبائل نمبر سے نامعلوم افراد نے ان کو کال کی اور بتایا کہ آپ پاکستان اور پاک فوج کے لئے ریلیاں نکالتے ہیں، تو اس جرم میں ایک ہفتے کے اندر اپنے لئے کفن کا بندوبست کردیں اور مرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ عبدالرحیم کے مطابق کال کرنے اور ان کے درمیان فون پر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
